Home / اہم خبریں / سردی کے موسم میں شدید گرمی، ڈیرہ اسماعیل خان میں صرف ایک ہی دن میں درجہ حرارت میں ہوشربا اضافہ

سردی کے موسم میں شدید گرمی، ڈیرہ اسماعیل خان میں صرف ایک ہی دن میں درجہ حرارت میں ہوشربا اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سردی کے موسم میں شدید گرمی، ڈیرہ اسماعیل خان میں صرف ایک ہی دن میں درجہ حرارت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، ڈیرہ اسماعیل خان شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق رواں موسم سرما کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ سردی پڑی، تاہم کچھ روز سے موسم خشک ہو جانے کے باعث سردی کی شدت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ناصرف سردی کی شدت میں کمی ہوئی، بلکہ کچھ علاقوں میں تو درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس کے باعث شہر میں دوپہر کے وقت موسم کافی حد تک گرم ہوگیا۔ صبح کے اوقات میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان شہر کا موسم کچھ زیادہ سرد نہیں رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی سردی کی لہر تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے اور آئندہ کچھ روز کے دوران بھی ایسا ہی موسم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ملک کے جنوبی علاقوں کے برعکس، شمالی علاقوں میں سردی کی شدت اب بھی برقرار ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہ رہا ہے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت صبح کے وقت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 26 تک جا سکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے