اسلام آباد (نوپ نیوز) پاک بحریہ نے یوم دفاع کے موقع پر نئے نغمہ کا ٹیزر اور پرومو جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے نغمے ”عشق وطن سے“ میں وطن سے والہانہ عشق اور محبت کا بھر پور اظہار کیا گیا ہے۔ وطن کی سرحدوں کے دفاع کا عہد بھی نغمے کا حصہ ہے۔ پاک بحریہ کا پرومواس اعتماد کی تمثیل ہے جو وطن ِ عزیز کی اکہتر سالہ تاریخ میں عوام اور بحریہ کے لا زوال رشتے کی بنیاد ہے۔ پرومو میں بحریہ کی کامیابیوں اور قربانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔