Home / اہم خبریں / عزیز میمن کا اتنا بڑا قصور نہیں تھا اس نے صرف ٹرین مارچ کی حقیقت دکھائی تھی۔ عزیز میمن کے قاتلوں، سرپرستوں اور پلاننر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ حلیم عادل شیخ

عزیز میمن کا اتنا بڑا قصور نہیں تھا اس نے صرف ٹرین مارچ کی حقیقت دکھائی تھی۔ عزیز میمن کے قاتلوں، سرپرستوں اور پلاننر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صحافی عزیز میمن کے قتل کے واقعے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ایک اور صحافی کو قتل کر کے اس کی آواز کو بند کر دیا گیا ہے۔ عزیز میمن کا اتنا بڑا قصور نہیں تھا اس نے صرف ٹرین مارچ کی حقیقت دکھائی تھی۔ دنیا کو دکھایا تھا کہ کس طرح پیپلز پارٹی دو دو سو میں خواتین کو خرید کر ٹرین مارچ میں لائی ہے ٹرین مارچ کی رپورٹنگ کے بعد مسلسل دھمکیاں مل رہی تھی۔ عزیز میمن چلا چلا کر تحفظ مانگ رہا تھا۔ تحفظ ملنے کے بجائے صحافی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ صحافی عزیز میمن پولیس و مقامی پیپلز پارٹی کے لوگوں سے پریشان تھے۔ نوشہرو فہروز ضلعے میں دوسرے اضلاع کی طرح پسند کے افسران لگائے جاتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عزیز میمن کے قاتلوں، سرپرستوں اور پلاننر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ عزیز میمن نے سچ کی آواز اٹھائی جس کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا۔ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے صحافی برادری کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار منگی کے کیس کو بھی دیکھنا چاہئے۔ نیرو سرنجن کا وڈیو بیان بھی موجود ہے جس کے بعد اسے بھی قتل کر دیا گیا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ دونوں واقعوں کا سو موٹو ایکشن لیں دونوں قتل کی جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے۔ آئی جی سندھ کا بھی امتحان ہے قاتل جلد پکڑوائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے