Home / اہم خبریں / سنی رابطہ کونسل ضلع میرپورخاص کی جانب 22 جمادی الثانی یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ پر مدح صحابہؓ ریلی نکالی گئی ریلی، حکومت خلفاۓ راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کرے

سنی رابطہ کونسل ضلع میرپورخاص کی جانب 22 جمادی الثانی یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ پر مدح صحابہؓ ریلی نکالی گئی ریلی، حکومت خلفاۓ راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کرے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سنی رابطہ کونسل ضلع میرپورخاص کی جانب 22 جمادی الثانی یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ پر مدح صحابہؓ ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز شاھی بازار سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر بائیس جمادی الثانی یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ پر عام تعطیل کرنے کے مطالبات درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی رابطہ کونسل کے ضلعی صدر قاری عبدالرشید اور ضلعی رہنما حافظ احتشام الحق نے کہا کہ پچلھے پینتیس سالوں سے ہم یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ حکومت خلفاۓ راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کرے مگر حکومت ہمارے اس آئینی مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جوکہ قابل افسوس ہے، عمران خان ریاست مدینہ بنانے کے دعوی کرتے ہیں مگر ریاست مدینہ کے بنیادی علمبرداروں کے ایام پر نہ عام تعطیل کا اعلان کرتے ہیں اور نہ کوئی سرکاری سطح کی تقریب منعقد کرتے ہیں جوکہ ان کے دعوی کے منافی ہے۔ ریلی کے شرکا سے سنی علما کونسل کے مولانا نزیرحیدری، سنی ایکشن کمیٹی کے عبدالغفورخان، پاکستان راہ حق پارٹی کے جمیل احمد، اہلسنت والجماعت کے مشتاق فاروقی نے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے یہاں قومی شخصیات اور قومی ایام سے اسلام کے مقدس شخصیات بلخصوص خلفاۓ راشدین کے ایام اہم ہے لہذا حکومت فوری طور پر خلفاۓ راشدین کے ایام پرعام تعطیل کا اعلان کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے