میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گزشتہ دنوں مورخہ 13 فروری بوقت تقریباً 2045 بجے جھڈو تھانے کی حدود نزد روشن آباد مشہور و معروف سماجی و کاروباری شخصیت بنام شاہد رحیم مغل کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے فوری طور پر جاۓ وقوعہ کا معائنہ کیا اور سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے و ملزمان کی گرفتاری کے فوری احکامات جاری کئے تھے۔ بعد ازاں اندراج مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جن میں انچارج ڈی آئی سی غلام حسین سدایو، انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، ڈی ایس پی جھڈو سجہان سنگھ، ڈی ایس پی ڈگری میر آفتاب ٹالپر اور ایس ایچ او جھڈو مجید گرگیج نے دن رات انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تھانہ جھڈو کی حدود میں مختلف جگہوں سے خفیہ اطلاع پر کامیاب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے، قتل میں ملوث گروہ کے ملزمان بنام اسامہ شاہد، محمد سلطان اور جہانزیب عرف ماڑوں قائمخانی کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے آلہ قتل پستول بمع میگزین اور 3 عدد گولیاں برآمد کرلی گئیں، واضع رہے کے ملزمان تھانہ جھڈو کے قتل کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھے، بعد ازاں ملزمان کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے کامیاب کاروائی کرنے پر متعلقہ پولیس ٹیم کو مبارکباد و نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
![]()