Home / اہم خبریں / اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کی ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن روٹری کلب پاکستان کا گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کی ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن روٹری کلب پاکستان کا گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم سمیت مجلس عاملہ اور ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن روٹری کلب پاکستان کا گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ کی سماجی اور معاشرتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی جیل اصلاحات ان کی انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے تاہم جس طرح ڈاکٹر فرحان عیسی کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہیں وہ ایک قابل تقلید مثال ہے۔ فرحان عیسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے سینئر ممبر ہیں روٹری کلب کے پلیٹ فارم سے فرحان عیسی نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں امید ہیں کہ ان کی قیادت میں روٹری کلب پاکستان میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے