کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تجارتی اور معاشی شراکت داری کا جذبہ بے لوث ہے۔ ترکی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کے قومی مفادات قدر مشترک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے پاکستان ترکی کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں اس دورے سے قبل پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کرچکے ہیں جن کا بنیادی مقصد ہاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان سے پاک ترک تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے پاکستان چاہتا ہے کہ ترکی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے یہی وجہ ہے کہ ترکی صدر رجب طیب اردگان کے دورے میں کئی ترقیاتی اور قومی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورے سے پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری آۓ گی۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کے تاریخی کلمات پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
![]()