تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام حرا پبلک اسکول میں خواتین کیلئے ایک روزہ فیسٹیول اور اسپورٹس گالا 16 فروری کو منعقد ہوگا

ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام حرا پبلک اسکول میں خواتین کیلئے ایک روزہ فیسٹیول اور اسپورٹس گالا 16 فروری کو منعقد ہوگا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے حرا پبلک اسکول ٹنڈو آدم میں خواتین کیلئے ایک روزہ فیسٹیول اور اسپورٹس گالا بروز اتوار 16 فروری کو انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حرا پبلک اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ خواتین فیسٹیول اور اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خواتین کیلئے مختلف گیمز اور مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیز کھانے پینے اور کتابوں کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ اسکول انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں صرف خواتین اور دس سال تک کی عمر کے لڑکے ہی حصہ لے سکتے ہیں جسے اسکول کی خواتین ٹیچرز رضا کار کے فرائض انجام دیں گی۔ انہوں نے خواتین اور بچوں سے گزارش کی ہے کہ اس فیسٹیول میں بھرپور شرکت کریں اور صحت افزا سرگرمی سے لطف اندوز ہوں اور ایونٹ کو کامیاب کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے