تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی شہناز رمزی کو 2018 ایس وی یو ایس ایوارڈز کی تقریب میں گولڈ اور سلورایوارڈ سے نوازا گیا

اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی شہناز رمزی کو 2018 ایس وی یو ایس ایوارڈز کی تقریب میں گولڈ اور سلورایوارڈ سے نوازا گیا

سان فرانسسکو (نوپ نیوز) سان فرانسسکو 31 جولائی 2018 آسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی سی ای اوشہناز رمزی نے سی ای او ورلڈ ایوارڈز میں فی میل سی ای او آف دی ائیر کیٹگری کاگولڈ اور سالانہ پی آرولڈ ایوارڈز میں پی آر ایجنسی اچیومنٹ آف دی ائیر کا سلور ایوارڈحاصل کر لیا۔اس سلسلے میں ایس وی یو ایس ایوارڈز کی پرُوقار تقریب سان فرانسسکو ، امریکا میں منقعد ہوئی۔ پی آر ورلڈ ایوارڈزعالمی سطح پر ایک ایسا قابل قدر پیمانہ ہے جس کے زریعے تعلقات عامہ ، اندرونی تعلقات یا اِنٹرنل پی آر اورعالمی سطح پر کمپنیوں کی ٹیموں کی توثیق کی جاتی ہے۔ سالانہ سی ای اور ورلڈ ایواڈزاور پی آر ورلڈ ایوارڈز پروگرام عالمی سطح پر جدید سوچ، تنظیمی کارکردگی، نئی مصنوعات ، سروسز کے بارے میں سمجھ بوجھ، سماجی ذمہ داریوں کے احساس اور کامیابیوں کے سنگ میل جیسے رجحانات کا احاطہ کرتا ہے۔ جیتنے والوں کو سالانہ ایس وی یو ایس ریڈ کارپٹ ایوارڈزکی تقریب کے دوران اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں فاتحین، ججز اوردنیا بھر سے انڈسٹری کے ہم رتبہ شرکاء موجود تھے۔ شہناز رمزی کا نام انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ سال 2015 میں اسٹارلنکس کاآغاز انھوں نے اس عزم کے ساتھ کیا کہ موجودہ حالات میں مقامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی آرفیلڈ کو ایک نئی شکل دی جائے اور بہتر سے بہتر نتائج حاصل کئے جائیں۔ اسٹار لنکس کو فخر ہے کہ اس نے تعلقات عامہ اور کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داریوں کے بیچ مثبت انداز میں ایک پُل کا کردار ادا کیا۔ اسٹار لنکس نے اپنے کلائینٹس کے تعلقات اسٹیک ہولڈز سے مضبوط کرنے کے لئے جو پروفیشنل اور جدید اپروچ اپنائی وہ اپنی نوعیت کی منفرد اور کامیاب ترین حکمت عملی ثابت ہوئی، یہی وجہ ہے کہ اسٹار لنکس کے نام پر آج مارکیٹ کے بڑے نام آنکھ بند کر کے اعتبار کرتے ہیں اور انکے لئے اسٹار لنکس کا انتخاب فخر کی علامت ہوتا ہے۔ نومبر 2015 میں اپنے آغاز کے بعد سے کمپنی اور اس کی ٹیم غیر معمولی طور پر بڑی ہوئی ۔متعدد ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے لئے مصروف عمل اسٹار لنکس ٹیم پرجوش اور محنتی افراد پر مشتمل ہے۔مختلف پس منظر سے ہونے کے باوجود ٹیم کے سب ہی ارکان کا واحد مقصد، خوب سے خوب تر کی جستجو ہے۔ اس پرُ مسرت موقع پر شہناز رمزی نے اپنے سب سے بڑے کلائینٹ لکی ون مال ، محنتی عملے، اہل خانہ ، دوستوں اور اُن سب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں معاونت اور رہنمائی کی۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ صرف تین سال سے بھی کم مدت میں اسٹارلنکس نے تین بین القوامی ایوارڈز حاصل کئے جن میں پہلا برانز اسٹیویز ایوارڈ برائے کاروباری خواتین کی اسٹارٹ اپ آف دی ائیر کیٹگری میں دیا گیا۔اسی طرح سی ای او ورلڈ ایوارڈز میں فی میل سی ای او آف دی ائیر کیٹگری کاگولڈ اور سالانہ پی آرولڈ ایوارڈز میں پی آر ایجنسی اچیومنٹ آف دی ائیر کا سلور ایوارڈ ایس وی یو ایس کی جانب سے دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے