Home / اہم خبریں / حکمران مدینے کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرکے پاکستان کو آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی میں دینے کی سازش کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

حکمران مدینے کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرکے پاکستان کو آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی میں دینے کی سازش کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حکمران مدینے کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرکے پاکستان کو آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی میں دینے کی سازش کر رہے ہیں، ملکی نصابِ تعلیم کو امریکہ کے کہنے پر مغربی نظریات میں ڈھالا جارہا ہے، مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں حکمرانوں کو بیرونی آقاؤں کے کہنے پر مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی تقدیر بدلنے اور موجودہ دلدل سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے میرپورخاص کے قریب واقع کھان شہر میں جامع مسجد بیت السلام کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے کیا، سنگِ بنیاد رکھنے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل، صدر جمیعت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید صاحب، پریس سیکریٹری مجاہد چنا، معروف ماہر تعلیم زبیر حسن شیخ، الخدمت فاؤنڈیشن کے کمیونٹی سروسز کے انچارج وقاص خان، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپورخاص کے صدر نادر خان سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام، علاقہ کے معززین مختلف برادریوں کے سربراہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود اینٹیں اٹھائیں اور مزدوری کی، آج ہمارے حصے میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت مقرر کی کہ ہم بھی آج ایک مسجد کی تعمیر کی بنیاد ڈال رہے ہیں، تقریب سے عالم دین مولانا عبدالوحید جامعتہ الاخوان کراچی کے مہتمم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مساجد کا کردار بنیادی ہے، امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز اور معاشرے کی فلاح و بہبود کا پروگرام مساجد سے جاری ہونا چاہیے جس بستی میں مسجد قائم ہوتی ہے اللہ کی رحمتیں اس بستی کو گھیر لیتی ہیں، تقریب سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور مسجد بیت السلام اور بیت السلام اکیڈمی کے سربراہ مولانا عبدالکریم نے خطاب کیا۔ بعدازاں تمام مہمانان گرامی کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا علاوہ ازیں محمد حسین محنتی نے بیلچہ سے کھدائی کرکے مسجد کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا اور تختی کی تقریب رونمائی میں بھی شریک ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے