تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورکر پاکستان پیپلز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنان کو مشکل حالات میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

ورکر پاکستان پیپلز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنان کو مشکل حالات میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلی کے مشیر قانون، ساحلی ترقی و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے جناح ہسپتال پہنچ کر پیپلز پارٹی کی خاتون کارکن شیرنی کی عیادت کی شیرنی خرابی طبعیت کے باعث جناح ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں پیپلز پارٹی کی خاتون ورکر شیرنی شہید زوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کوٹ لکھ پت جیل میں اسیر بھی رہی ہیں، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے خاتون ورکرز کو ہر طرح سے علاج و معالجے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ورکر پاکستان پیپلز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنان کو مشکل حالات میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے