میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ تنگوانی پولیس کے خلاف ایس یو پی ضلع دادو کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا، ایس یو پی ضلع دادو کے قائم مقام صدر حاجی خاں مارفانی ضلع سیکریٹری عبدالحمید سومرو، سینٹرل کمیٹی ممبر ڈاکٹر برکت جتوئی، نظیر ببر، حاجی غلام قادر لغاری، شبیر منگی، غلام محمد گاڈہی، صداقت شیخ سمیت ایس یو پی رہنماؤں کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے تنگوانی پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوۓ مطالبہ کیا کہ تنگوانی ایس یو پی رہنما رحمدل لاشاری اور دیگر کارکنان اور شہریوں کے اوپر جھوٹے مقدمات خارج کر کے ڈی ایس پی تنگوانی، ایس ایچ او دیرا سرکی، ایس ایچ او تنگوانی سمیت ملوث پولیس اہلکاروں خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور گرد و نواح میں امن قائم کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
![]()