Home / اہم خبریں / کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، نجی اسکول کے زیر اہتمام تقریب و واک کا انعقاد ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور ایس پی پی میرپورخاص کی شرکت

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، نجی اسکول کے زیر اہتمام تقریب و واک کا انعقاد ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور ایس پی پی میرپورخاص کی شرکت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، نجی اسکول کے زیر اہتمام تقریب و واک کا انعقاد ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذاہد حسین میمن اور ایس پی پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے شرکت کی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مقامی اسکول لٹل فولکس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر طالب علموں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذاہد حسین میمن اور ایس ایس پی جاوید بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر بچوں کا جذبہ قابل دید ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہم کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تاہم عالمی طاقتیں بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم و طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکیں اور مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے