Home/اہم خبریں/آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پروقار تقریب و احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپورخاص کی شرکت
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پروقار تقریب و احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی میرپورخاص کی شرکت
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک پر وقار تقریب اور احتجاجی ریلی منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن جبکہ اعزازی مہمانوں میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ، عبدالرزاق خاصخیلی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کریم میمن، اظہر عباس ، منوہر لال، پرائیویٹ اسکولز کی انتظامیہ و سینکڑوں طالبعلموں، میڈیا کے نمائندے اور اساتذہ اکرام بھی شامل تھے۔ پرائیوٹ اسکول مینیجمنٹ کے ریجنل صدر فیصل خان زئی اور نائب صدر غضنفر علی خان نے تقریب کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن اور جاوید بلوچ نے کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقوق سے پردہ پوشی پر افسوس کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد کشمیری عوام اپنی جدوجہد کے زریعے کامیاب ہونگے اور مقبوضہ کشمیر سے قابض بھارتی درندوں سے نجات حاصل ہوگی جبکہ بچوں نے ٹیبلوز اور تقاریر کے زریعے کشمیری جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی ترانہ پیش کیا۔