جیکب آباد (بیورو رپورٹ) جیکب آباد ایس ایچ او تھانہ صدر ایس آئی غلام اصغر تنیو اور انچارج فاٸٹر ون عبدالطیف ابڑو بمعہ اسٹاف کی مشترکہ کامیاب کارواٸی شمبے شاہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بلوچستان سے براستہ باٸے پاس جیکب آباد میں داخل ہونے والے ایک ٹرالر ٹی ایل جی- 575 سے 7610 کلو گرام چھالیہ سپاری اور 200 کلو گرام جے ایم پان پراگ گٹکا برآمد، ملزم متولی ولد سید ولی پٹھان گرفتار، جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس کی شمبے شاہ پولیس پوسٹ پر کامیاب کارواٸی خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران 1 مزدا ٹرک اے ای- 0364 سے بھاری مقدار میں 240 کلو گرام زیڈ-21 گٹکا پان پراگ برآمد، ملزم اسلم ولد جمعہ خان بروہی سکنہ سانگھڑ کو گرفتار کرلیا گیا، تیسری کاروائی میں جیکب آباد تھانہ سی آٸی اے جیکب آباد پولیس کی تھانہ صدر کی حدود پل مسافر پر کامیاب کارواٸی خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران 1 جی ایل آٸی کار بی ڈی ایل- 320 سے بھاری مقدار میں 100 کلو گرام زیڈ- 21 گٹکا پان پراگ برآمد ملزم اظہر علی ولد جیون سومرو کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جیکب آباد میں مقدمات کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔
![]()