Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی ضلع عمرکوٹ آمد۔ سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر مرحوم سید علی مردان شاہ کے لواحقین سے تعزیت کی

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی ضلع عمرکوٹ آمد۔ سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر مرحوم سید علی مردان شاہ کے لواحقین سے تعزیت کی

میرپورخاص/ عمر کوٹ (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی ضلع عمرکوٹ کے گاوَں کھاروڑی میں آمد۔ فریال تالپور نے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر مرحوم سید علی مردان شاہ کے لواحقین سے تعزیت کی۔ فریال تالپور نے صوبائی وزیر سردار شاہ، سید نور علی شاہ، سید امیر علی شاہ، سرفراز شاہ اور سرتاج شاہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال، وزیراعلیٰ کے مشیر اعجاز حسین جھاکرانی اور ضیاء الحسن لنجار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قاسم سراج سومرو، مہیش ملانی، ذوالفقار شاہ، دوست علی راہموں، جاوید نایاب لغاری، غلام حیدر سمیجو اور پونجو مل بھیل بھی موجود تھے جبکہ خواتین ارکین سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، ہیر سوہو اور تنزیلہ قنبرانی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے