Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا کی جیلانی ہاؤس میرپورخاص میں پریس کانفرنس، وفاقی حکومت کے خلاف شدید تنقدید، شیخ رشید سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا کی جیلانی ہاؤس میرپورخاص میں پریس کانفرنس، وفاقی حکومت کے خلاف شدید تنقدید، شیخ رشید سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے کہا کہ سانحہ تیزگام قومی سانحہ تھا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر اس سانحہ سے غم زدہ تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے سانحہ تیز گام میں شہداء کے َلواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکا۔ عاجز دھامرا نے مزید کہا کہ موصوف وفاقی وزیر ریلوے نے واقعے کی ذمہ داری مسافروں پر دے دی تھی جبکہ سانحہ تیزگام کی انکوائری رپورٹ وفاقی وزیر کے منہ پر تماچہ ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ریلوے میں نااہلی کرپشن عروج پر ہے ملک میں کھلے پھاٹکوں کی طرح وفاقی وزیر کی زبان بھی کھلی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے فاقی وزیر ریلوے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اب جو رپورٹ آئی اب انکا وزارت کی سیٹ پر بیٹھنا کوئی جواز نہیں رہا۔ انکا کہنا تھا کہ بےلگام وزیر کے موقف کو انکوائری رپورٹ نے رد کیا ہے جبکہ میرپورخاص کے چالیس سے زائد مسافر شہید ہوئے پر ان کے دکھوں مداوا کرنے کوئی نہیں آیا۔ عاجز دھامرا نے کہا وزیر اعظم اپنی حکومت بچانے کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں لیکن اتنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ غم باٹنے نہیں آ سکے کیونکہ کے شہداء کا تعلق سندھ سے تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی سندھ مطالبہ کرتی ہے کہ بے لگام وزیر ریلوے سے فوری استعفیٰ لیکر گھر بھیجا جائے، نااہل ریلوے کے وزیر سے سانحہ تیزگام میں جھوٹ بولنے نااہلی برتنے پر ان سے اسعفیٰ نہ لینا عمران احمد نیازی کا فیلیئر ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے جو ریلوے کے محکمے کے لئے کہا اگر ہمارے بارے میں کہا جاتا تو طوفان کھّڑا ہوجاتا، ریلوے کا وزیر ہر دور کے حکمرانوں کے بوٹ پالش کرکے وہ کس طرح حکومت میں آتا ہے یہ پوری قوم جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی حکومت کی کارگردی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ عمران نیازی نے دوائی مہنگی کرنے پر وفاقی وزیر کو ہٹا دیا لیکن دوائی کے ریٹ کم نہیں ہوسکے۔ انہوں کہا کہ کے پی کے میں آپکے وزیر کرپشن کے الزام لگا رہے ہیں اور آپ کی حکومت انتشار کا شکار ہے۔ آپ کے اراکین پنجاب میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے میں نوکریاں فروخت کر رہے ہیں۔ عاجز دھامرا نے کہا وزیر اعظم ہر بدتمیز کو گلے لگا لیتے ہیں اور جو بھی بدتمیز ہے اسکی عزت افضائی کی جاتی ہے۔ وفاق ماں ہے لیکن سندھ میں سوتیلی ماں کی طرح سلوک کیا جارہا ہے۔ وفاق والے سندھ کے ساتھ بغض کینہ رکھتے ہیں اور سندھ کو پاکستان کا صوبہ نہی سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ کے آئی جی کی تبدیلی کے معاملے پر جو ہورہا ہے سب کے سامنے ہے۔ سانحہ تیزگام میں میرپورخاص میں آٹھ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پنجاب میں جس انداز سے جلی سڑی ڈیڈ باڈیز کو چنگچیوں ڈاٹسن میں ہسپتال سے شفٹ کیا گیا شرمناک افسوس ناک عمل تھا۔ سندھ میں یہ واقعہ ہوتا تو ابھی تک بریکنگ چلتی رہتی۔ ریلوے کی جانب سے اعلان کردہ رقم میں کٹ لگانے کی کوشش کی۔ میڈیا نے ریلوے کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔ سندھ حکومت نے سانحہ تیز گام کے متاثرین میں پونے تین کروڑ روپے منظور کیئے ہیں۔ ایک ہفتہ سے پندرہ دن کے اندر رقم مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں لاپتہ آٹھ مزید نام بھی کمپنسیشن میں شامل کیئے جائینگے۔ حکومت بینظیر بھٹو شہید انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس نام رکھنا چاہتی ہے۔ بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم لیڈر ہیں عمران کو دنیا میں یہ کہا جاتا ہے آپ شہید بینظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کے ملک کے وزیر اعظم ہیں جبکہ انکا کوئی ایجنڈا نہیں ہے سوائے ہماری حکومت میں عوامی بھلائی پروگرام پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے۔ انکا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی بینفشریز اسکیم سے آٹھ لاکھ مستحقین کو نام نکالا جارہا ہے۔ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام میں جن افسران انکی بیویوں نے فائدہ لیا وہ چند ہزار ہیں انہیں برطرف کیا جائے۔ چند افسران کا نام لیکر آٹھ لاکھ افراد کا نام نکالا جارہا ہے جو ظلم زیادتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خان صاحب کی تنخواہ دولاکھ میں گزارا نہیں ہے۔ وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کے پرگرام میں انلسٹ ہوجائیں ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔ عاجز دھامرا نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ بچہ ہے جس سے ٹافی چھین لی گئی ہے اب وہ رو رہا ہے۔ ہم انہیں دو ٹافیاں دیکر بلا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کا ایجنڈا عوام نہیں اپنا مفاد ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی، ضلعی سیکریٹری اطلاعات عبدالسلام میمن، جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی، سٹی صدر حنیف میمن اسحاق ناریجو اور دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے