تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انتیسویں 29 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گا

انتیسویں 29 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انتیسویں 29 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ چھ ملکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپو میں منعقد ہوگا جس میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، آسٹریلیا، کینیڈا، کوریا اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ 11 اپریل کو میزبان ملائیشیا سے کھیلے گا۔ 12 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔ 14 اپریل کو پاکستان ایشین ٹیم کوریا سے ٹکرائے گا۔ 15 اپریل کو قومی ٹیم کے مقابل جاپان کی ٹیم ہوگی۔ 17 اپریل کو گروپ کا آخری میچ پاکستان آسٹریلیا سے کھیلے گا۔ پوزیشنز کے میچز 18 اپریل کو کھیلے جائیں گے جن کے بعد اسی دن فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کے اجلاس عام میں باڈی کی کارکردگی پر اراکین کا اظہار اطمینان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اجلاس عام میں اراکین نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے