Home / اہم خبریں / بلند شرحِ سود کی وجہ سے ملک میں انڈسٹرلائزیشن کا عمل رک گیا، صنعتوں کے قیام کی لاگت میں کم کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ شیخ عمر ریحان صدر کاٹی

بلند شرحِ سود کی وجہ سے ملک میں انڈسٹرلائزیشن کا عمل رک گیا، صنعتوں کے قیام کی لاگت میں کم کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ شیخ عمر ریحان صدر کاٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کاٹی اور دبئی اسلامک بینک کے اشتراک سے ایس ایم ای کے بارے میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو چاہئے کہ صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے شرح سود کو کم کرکے ایک ہندسی سطح پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری مسابقت میں اپنی جگہ نہیں بنا پا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے بلا سود بینکاری ہی وہ واحد راستہ ہے جوکہ اسلام کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ اس موقع پر ہیڈ آف ایس ایم ای بینکنگ سہیل صدیقی نے بینکنگ امور سے متعلق پریزینٹیشن بھی پیش کی۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ بلند شرح سود کی وجہ سے صنعتی پھیلاؤ کا عمل رک گیا ہے، نئے صنعتوں کے قیام کی لاگت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مالیاتی پالیسی کے بارے میں جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شرح ترقی میں کمی آرہی ہے اور خاص طور پر صنعتی شعبے کا پھیلاؤ مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی اور زرمبادلہ میں اضافے کے باوجود شرح نمو نہیں بڑھ رہی، اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے خصوصاً صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی پیدواری لاگت میں اضافے کے مسائل تو اپنی جگہ موجود ہیں تاہم نئی صنعتوں کے قیام پرآنے والے اخراجات بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود، صنعتی اراضی کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور دیگر مسائل کے سبب ملک میں انڈسٹرلائزینش کا عمل رک گیا ہے۔ صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار ترقی اور شرح نمو کے لیے صنعتوں کے قیام اور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے درآمدات کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کیے تاہم ہمیں برآمدات کی پیدوار کرنے والی صنعتوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں روزگار کی فراہمی اور بڑھتی مہنگائی سے مقابلے کے لیے حکومت کو اپنی بنیادی معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی اور بالخصوص شرح سود میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے