میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ پھولوں کی نمائش میرپورخاص کی شناخت بن چکی ہے اس لئے اس نمائش کا نام فلاور اینڈ ویجیٹیبل فیسٹیول رکھا گیا ہے اس بات کا فیصلہ 62 ویں سالانہ نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فیسٹیول 5 سے 7 مارچ تک شہید بینظیربھٹو گلستان بلدیہ پارک میں منعقد کیا جائے گا، لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کے ٹیبلوز، جھولے، سائنس میلہ، پھولوں کی شناخت کے مقابلے کرائے جائیں گے، فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے ورکنگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی، فنانس کمیٹی، سووینئر کمیٹی اور ججز کمیٹی تشکیل دی جائے، فیسٹیول میں میرپورخاص شوگر مل، محمد میڈیکل کالج، پاک گرین فاؤنڈیشن، چوہدری مختیار ہاؤس، چیمہ ہاؤس، ہارٹیکلچر، ڈپٹی کمشنر ہاؤس، تعلیمی بورڈ، بھٹائی ڈینٹل کالج، پرائیویٹ اسکولز میجمنٹ کی جانب سے اسٹال لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں سابق ایم پی اے ظفر کمالی، جنرل سیکریٹری فلاور شو محمد نواز، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز عبدالرزاق خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گہرام بلوچ، رینج فاریسٹ آفیسر احمد خان، ڈی ایس پی سی آئی اے عبدالخالق وگن، منصور چیمہ، تنویر گوندل، سوشل ورکر ملک راجہ عبدالحق، بانھ بیلی کے محمد بخش کپری سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔
![]()