Home / اہم خبریں / ڈاکٹر امیر شیخ فرض شناس ایماندار پولیس افسر ہیں سندھ حکومت نے اگر ان کا نام آئی جی سندھ کے لئے تجویز کیا ہے تو ان کو آئی جی سندھ تعینات کیا جائے۔ سلطان خاصخیلی صدر پی ڈی پی سانگھڑ

ڈاکٹر امیر شیخ فرض شناس ایماندار پولیس افسر ہیں سندھ حکومت نے اگر ان کا نام آئی جی سندھ کے لئے تجویز کیا ہے تو ان کو آئی جی سندھ تعینات کیا جائے۔ سلطان خاصخیلی صدر پی ڈی پی سانگھڑ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ڈاکٹر امیر شیخ فرض شناس ایماندار پولیس افسر ہے سندھ حکومت نے اگر ان کا نام آئی جی سندھ کے لئے تجویز کیا ہے تو ان کو آئی جی سندھ تعینات کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی نی ٹنڈو آدم میڈیا کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تقرری پر سندھ حکومت اور وفاق میں ٹھن گئی ہے گوکہ یہ اچھا عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکٹر امیر شیخ کا نام تجویز کیا ہے جوکہ بہتر قدم ہے کیونکہ ڈاکٹر امیر شیخ کا شمار پولیس کے ان افسران میں ہوتا ہے جوکہ اپنی ایمانداری، فرض شناسی، عوام دوستی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی تقرری سے سندھ میں امن و امان بہتر ہوگا۔ پولیس تھانوں سے جرائم پیشہ لوگوں، سماج دشمنوں عناصروں کے خلاف کاروائیاں تیز ہونگی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے