Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت کی معاشی پالیسی سے سب سے زیادہ متاثر سندھ کا مزدور ہورہا ہے۔ ملک بھر کا مزدور روزگار کیلئے سندھ کے کارخانوں کا رخ کرتا ہے۔ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

وفاقی حکومت کی معاشی پالیسی سے سب سے زیادہ متاثر سندھ کا مزدور ہورہا ہے۔ ملک بھر کا مزدور روزگار کیلئے سندھ کے کارخانوں کا رخ کرتا ہے۔ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و محنت سعید غنی کی زیر صدارت سیسی گورنر میٹنگ کا 153واں اجلاس جاری۔ اجلاس میں مزدوروں اور صنعتکاروں کی انجمن کے نمائندے شریک۔ اجلاس میں گذشتہ میٹنگ کے منٹس کو کنفرم کردیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و محنت سعید غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسی سے سب سے زیادہ متاثر سندھ کا مزدور ہورہا ہے۔ ملک بھر کا مزدور روزگار کیلئے سندھ کے کارخانوں کا رخ کرتا ہے۔ بلاول بھٹو زراری سندھ میں بسنے والے ہر مزدور کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی پی پی قیادت نے ہمیشہ مزدوروں کی فلاح کے لیے قانون سازی کو اولین ترجیح دی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مزدوروں کے معاشی حقوق کے ساتھ بنیادی حقوق کے لیے بھی قانون سازی کی۔ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے بنائے گئے ادارے آج بھی مزدور دوستی کی زندہ مثال ہیں۔ ملک بھر کا مزدور روزگار کی تلاش میں سندھ کا رخ کرتا ہے۔ محکمہ محنت کے اسکولز و ہسپتال میں بہترین سے بہترین سہولت فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ سیسی کے زیر اہتمام اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ وفاق کی معاشی پالیسی ملک بھر کے محنت کشوں کے لیے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے