کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور یوسی 32 بلال کالونی کے چئیرمین عبدالرحمن نے گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں ایم ڈی سوئی سدرن گیس سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے قیوم آباد، بھٹائی کالونی، چکرا گوٹھ، ناصر کالونی، بلال کالونی، مہران ٹاؤن باغ کورنگی سمیت کئی علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ سے متعلق ایم ڈی سوئی سودرن کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے کہا کہ کورنگی کے عوام گیس بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں 3 اوقات میں روزانہ 8 سے 9 گھنٹے کی گیس ملتی ہے اور باقی ٹائم لوڈ شیڈنگ رہتی ہے گھریلو صارفین کو گیس بندش کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا ہے گیس کے بحران کے باعث صنعتوں میں بھی گیس پریشر گھٹ گیا ہے گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے انڈیسٹریل زونز میں قائم صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں گیس کے بحران میں گھریلو صارفین صنعتوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہورہا ہے ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے رمضان سے قبل پی ٹی آئی دفتر میں ہونے والے دھماکے سے متعلق ایم ڈی سوئی سدرن سے حادثے میں شہید ہونے والے کارکنان کے معاوضے کے لیے خصوصی درخواست بھی کی منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو کورنگی کے مسائل چند دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
![]()