سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد) محکمہ انہار سانگھڑ کی نہر قاضی شاخ کی تعمیر میں مبینہ طور پر کرپشن اور اقربا پروری عروج پر نظر آنے لگی۔ نہر کے مڈھ میں کاشتکاروں کو فائدہ دینے کے لئے دکہ لگا کر نہر کا سائز کم کردیا گیا۔ کاشتکاروں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار سانگھڑ کی نہر قاضی شاخ کو پکا کرنے کا کام جاری ہے تقریباً 35 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر نہر کے تیس واٹر کورسوں کے بعد افسران اور ٹھیکیداروں کی جانب سے نہر کی 12 فٹ چوڑائی کو کم کرکے اس میں دکہ لگا کر نہر کی سائز ماڈیول کے برابر کردی ہے جسکی وجہ سے نہر کی ٹیل کے 30 واٹر کورس پانی سے محروم رہ جائینگے۔ علاقے کے کاشتکاروں سردار سموں خان تھہیم، لونگ خان شر اور دیگر نے کہا کہ محکمہ انہار سانگھڑ کے افسران، ڈائریکٹر نارا سمیت دیگر افسران کو ہم نے قاضی شاخ نہر کی تعمیر میں ٹیل کے کاشت کاروں کو ہونے والی ذیادتی کے بارے نشاندہی کی ہے مگر کوئی افسر ہماری سننے کے لئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ مڈھ کے 30 واٹر کورسوں کو ذیادہ پانی دینے اور ٹیل کی زمینوں کو پانی سے محروم رکھنے کے لئے نہر کے درمیان دکہ لگا کر صرف تین فٹ ماڈیول کے برابر پانی دینے کے لئے سائز کم کردیا گیا ہے۔ جس سے ٹیل میں پانی نہیں پہنچ پاۓ گا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مذکورہ نہر میں ناقص مٹیریل اور اقربا پروری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()