میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شہر سمیت ضلعی بھر میں طوفانی بارش کے بعد بند ہونے والی لائٹ کو 25 گھنٹے گذر گئے- شدید حبس گرمی سے اسپتال میں داخل مریض عام شہری تڑپ اٹھے- شہر بھر میں گندگی بارش کا پانی موجود شہریوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا- میرپورخاص میں گزرشتہ شام تیز بارش کے بعد بارش کا پانی پورے شہر میں کھڑا ہوا ہر طرف گندگی اور سیوریج کا پانی جمع ہونے کے بعد کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے- شہر سمیت ضلعی بھر میں گزرشتہ 25 گھنٹوں سے بجلی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے- شہریوں نے سندھ حکومت مقامی انتظامیہ کی ناقص کارگردگی پر شکایات کے انبار لگا دیے.
![]()