Home / اہم خبریں / سنیل گواسکر کی نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

سنیل گواسکر کی نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران ہی تھے جنہوں نے مجھے جلد ریٹائرمنٹ سے روکنے کے لئے چینلنج دیا تھا کہ وہ بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں لیکن اگر ٹیم میں سنیل گواسکر نہ ہوئے تو مزہ نہیں آئے گا۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر مصروفیات کی بنا پر شرکت تو نہ کر سکے مگر انہوں نے عمران خان کے ساتھ گزارے پرانے وقت کو یاد کیا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 1986 میں انگلینڈ کے دورے کے اختتام پر جب میں نے عمران کو اپنی ریٹائرمنٹ کے ارادے سے آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے روک دیا اور کہا کہ اگلے سال پاکستان بھارت کو شکست دینے بھارت آ رہا ہے اور اگر تم ابھی ریٹائر ہوجاؤ گے تو مزہ نہیں آئے گا۔ چلو ایک دوسرے کے خلاف ایک آخری میچ کھیلتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے