Home / اہم خبریں / تحریک لبیک پاکستان نے تین ہٹی جھگی متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیا

تحریک لبیک پاکستان نے تین ہٹی جھگی متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی خصوصی ہدایت پر تین ہٹی جھگی متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور انسانیت کی خدمت ہے۔ ہم مذہب، فرقے اور لسانیت سے بالاتر ہوکر عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتے ہیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پہنچنے والے نقصان کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پر ٹی ایل پی کے وفد نے علامہ رضی حسینی کی قیادت میں گزشتہ شب تین ہٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں ناظم علماء بورڈ کراچی مفتی مبارک عباسی، علامہ احمد رضا امجدی ،ضلع ایسٹ کے امیر شاکر چنائے اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔ ٹی ایل پی کے وفد نے فوری طور پر متاثرین میں کمبل، خیمے، راشن اور ضروریات زندگی کا سامان مہیا کیا جبکہ طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔ ٹی ایل پی نے متاثرین کی مستقل بنیادوں پر مدد کے لیے ایک کیمپ بھی قائم کردیا ہے جہاں سے متاثرین کی مدد جاری رکھی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا کہ یہ علامہ خادم حسین رضوی کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ ہم فوری طور پر یہاں متاثرین کی امداد کے لیے پہنچے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہر وقت اقلیتوں کا نام لے کر ملک کو بدنام کرنے والی این جی اوز، موم بتی مافیا اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ موم بتی مافیا کو اقلیت ناموس رسالت اور اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لیے یاد آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے اسلامی تعلیمات کے عین مطابق بروقت اقلیتی برادری کی مدد کی ہے۔ ہمارا مذہب ہمیں غیر مسلموں کے حقوق پورا کرنے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے فوری طور پر متاثر جگہ پہنچ کر لبرل مافیا اور موم بتیاں مافیا کو بتا دیا کہ انسانیت کا درد کیا ہوتا ہے صرف موم بتیاں جلانے سے کام نہیں چلتا ہے۔ علامہ رضی حسینی نے کہا کہ اقلیت کے نام پر فنڈ جمع کرنے والے یہاں کہیں نظر نہیں آئے لیکن اسلام اور ناموس رسالت کی بات کرنے والے یہاں موجود ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور انسانیت کی خدمت ہے۔ ہم مذہب، فرقے اور لسانیت سے بالاتر ہوکر عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے