میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی کا ڈگری جاتے ہوئے حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کی جانب جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر ہائیڈرو یونین سب ڈویژن میرواہ گورچانی کے چیئرمین غلام رسول عباسی، جنرل سیکرٹری عبدالجبار لغاری، خاور اقبال، فاروق لاشاری، سامارو اور کنری کے سینکڑوں محنت کشوں نے چئیرمین عبدالطیف نظامانی کو پھولوں کے ہار پہنائے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور شہنائی کی دھن پر رقص کیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہائیڈرو یونین کے مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب مزدوروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے آٹے اور پیٹرول کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو آٹے سمیت دیگر اشیاء خرد و نوش کم قیمت پر مہیا کی جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی آسانی کے ساتھ گزار سکیں ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ حیسکو میں حادثات بڑھ رہے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں انہوں نے حیسکو کے محنت کشوں سے کہا کہ وہ کام کرتے ہوئے سیفٹی اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔
![]()