ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچرل ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے سہہ روزہ چوتھا سندھ ثقافتی میلہ ٹنڈو آدم میں شروع ہوگیا، میلے کا افتتاح محکمہ اسپورٹس کے صوبائی سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ، سید جمال شاہ و دیگر نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں دیگر مہمانوں میں محمد خان جونیجو، چاچا غلام مرتضیٰ جونیجو، شاہجہاں جونیجو، رئیس حبیب خان مری، غلام محمد ساند، مرزا اشفاق بیگ، آچر خاصخیلی، یاد حسین شیخ، سمیت شہریوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بھرپور کی۔ پہلے دن گھوڑوں کی دوڑ، سندھی زبان پر لیکچر، اردو اور سندھی مشاعرہ، و ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔ میلے کی شروعات سندھ کی ثقافت کو سلامی اور ربن کاٹ کر کیا گیا جس کے بعد افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت سدیوں پرانی ہے جو ہمارا زیور ہے اس میلے میں سندھ کے سارے ثقافتی کھیل منعقد کئے جارہے ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے حکومت سندھ کھیلوں کو ترجیہی بنیادوں پر اہمیت دے رہی ہے اور وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر قومی کھیلوں سمیت ان روائتی اور ثقافتی کھیلوں کو دنیا اجاگر کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ افتتاحی تقریب کے بعد سندھ کا روائتی کھیل گھوڑوں کی دوڑ منعقد کی گئی جس میں پورے سندھ سے مختلف گھڑ سواروں نے شرکت کی جس سے وہاں پر موجود ہزاروں شائقین بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ گھڑ سواری کے بعد انکے اعزاز میں ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی اور انہیں یادگار شیلڈ دی گئی جسکے بعد مہمانان گرامی کو سندھ کا روائتی پٹکا باندھا گیا۔ جبکہ آج دوسرے دن سندھی پٹکا باندھنے کا مقابلہ، سندھ کی تاریخ پر لیکچر، بہترین بکریوں کی نمائش، طلباء کے درمیان تقریری مقابلے، سوال و جواب کے مقابلے، ٹیبلوز، بیل کے دوڑ کے مقابلے، ملاکھڑہ، بڑے شہپروں (موچھوں) کی مقابلے، سگھڑ کچہری، بھینسوں کی نمائش، ثقافتی رقص، ثقافتی لباس پہننے کا مقابلہ، زراعت پر سیشن ایوارڈ تقریب کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی کے پروگرام بھی منعقد کیئے جائینگے۔
![]()