راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پولیس نے واہ كینٹ میں 11 سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے درندہ صفت انسان كو گرفتار كرلیا۔ پولیس ترجمان كے مطابق پوٹھوہار ڈویڑن پولیس نے 11 سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے ملزم رفیق كو گرفتار كرلیا۔ متاثرہ بچی سامان لینے گھر كے قریبی اسٹور پر گئی تھی جہاں دكاندار نے بچی كے ساتھ نازیبا حركات كیں اور زیادتی كی كوشش كی تھی۔ واہ كینٹ پولیس نے متاثرہ بچی كے والد كی مدعیت میں ملزم كے خلاف مقدمہ درج كرلیا ہے۔ پولیس كا كہنا تھا كہ بچوں پر كسی بھی قسم كا تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے افراد كو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
![]()