ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پنجاب میں سب سے زیادہ ٹماٹر پیدا کرنے والے اضلاع میں گوجرانوالہ پہلے، مظفر گڑھ دوسرے، ننکانہ صاحب تیسرے، رحیم یار خان چوتھے، شیخوپورہ پانچوی، سرگودھا چھٹے، فیصل آباد ساتویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پاکستان میں ٹماٹر کی پیداوار کے لحاظ سے بلوچستان پہلے، خیبر پختونخواہ دوسرے ، سندھ تیسرے ، پنجاب چوتھے نمبر پر رہا۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کے پیداواری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان ٹماٹر کی 40.35 فیصد پیداوار، خیبر پختونخواہ 28.80 فیصد، سندھ 17.96 اور پنجاب 12.90 فیصد پیداوار کا حامل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی فصل ایک انتہائی نازک فصل ہے جسے زیادہ دیر تک سٹور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی شاندار پیداوار کی کھپت اور اس کی مناسب قیمت کا حصول اسی وقت ممکن ہے جب ٹماٹر سے مختلف مصنوعات پیدا کرنے کی جانب توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹماٹر سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے۔
![]()