ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پنشنرز کیلئے خوشخبری، یکم جنوری سے پنشن میں اضافہ ہو جائے گا، وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یکم جنوری سے بزرگ پنشنرز کی کم سے کم پنشن 6200 روپے سے بڑھ کر 8500 روپے ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے لاکھوں بزرگ پنشنرز کی پنشن میں یکم جنوری سے اضافہ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔کچھ روز قبل وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ہماری حکومت نے1 سال میں ای او بی آئی کے بزرگ پنشنرزکوملنے والی رقم 62 فیصد اضافے کیساتھ 5250 سے بڑھاکر8500 روپےکردی ہےجس سے پنشنرزکو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سرمائے کاکثیرحصہ خود ادارے کی اصلاح سے حاصل ہو رہا ہے۔ ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔ واضح رہے کہ مہنگائی میں 30 سے 40 فیصد اضافے کے باعث حکومت حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے گزشتہ ماہ ای او بی آئی کی پنشن میں اضافے کی نوید سنائی تھی۔ اب وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جنوری 2020ء سے پنشن کی رقم میں اضافہ ہو جائے گا۔ زلفی بخاری کا بتانا ہے کہ گزشتہ 15 ماہ میں ای او بی آئی پنشنرز کے لیے 62 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ای او بی آئی پہلے کرپشن کی وجہ سے مشہور تھا لیکن اب اس نے ریکارڈ 21 ارب روپے جمع کیے ہیں۔
![]()