کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ ملک لوٹنے والے ترقی کی مثالیں دے رہے ہیں جمہوریت کو اصل نقصان پہچانے والی خود پیپلرز پارٹی ہے 5 سال وفاق اور 12 سال سندھ میں حکومت کرنے والی جماعت ٹھیکوں کی بولیاں لگانے میں مصروف رہی موجودہ حکومت کے کامیاب پروگرامز پر تنقید کرنے والے اپنا سیاسی قبلہ درست کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے پی ایس 97 کے دفتر میں عوامی شکایات سنتے ہوئے کیا رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ تحریک انصاف عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے عوامی حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی اور مزید اٹھائیں گے انہوں نے کہا سندھ دشمن منصوبے ہمیشہ پیپلرز پارٹی کے دور میں بنائے گئے ملک لوٹنے والے ترقی کی مثالیں دے رہے ہیں پیپلرز پارٹی کراچی کے عوام کو ان کے حقوق دینے کے لیے تیار نہیں تو پھر سندھ میں سندھیوں کے حقوق کب ملیں گے سندھ میں جنگل کا قانون ہے پیپلرز پارٹی کو سندھ کی عوام نے بھی مسترد کردیا ہے ملک کو لوٹنے والے سیاستدان ضمانتوں پر رہا ہوجائیں مگر احتساب سے نہیں بچیں گے انہوں نے نئے سال کی شروعات کے موقع پر اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہم دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان اور پاکستان کی عوام پر برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائیں اور پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائیں۔
![]()