تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا کھوکھرا پار کا دورہ، 5 جنوری کو ہٹلر مودی کو پاکستان کی عوام پیغام دے گی پاکستان میں تمام اقلیت محفوظ ہیں۔ دعا بھٹو

پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا کھوکھرا پار کا دورہ، 5 جنوری کو ہٹلر مودی کو پاکستان کی عوام پیغام دے گی پاکستان میں تمام اقلیت محفوظ ہیں۔ دعا بھٹو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پانچ جنوری کو نکالی جانے والی کاروان دفاع و یکجہتی ریلی تیاریاں جاری پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کھوکھرا پار کا دورہ کیا، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو دیگر پی ٹی آئی خواتین کے ہمراہ زیرو پوائنٹ پر پہنچی تھی اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے 5 جنوری کو ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی اور 5 جنوری کو ریلی کی صورت میں پہنچے والے کاروان کے لئے گراؤنڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی پروگرام نہیں ملک کے دفاع کے خاطر ہم سب ایک ہیں، ہمیں ملک کے دفاع کی خاطر سارے اختلافات کو بھلانا ہوگا۔ ہمیں 5 جنوری کو دہشتگرد مودی کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کتنے سکون سے رہتی ہے، بڑی تعداد میں اقلیتی برادری اس ریلی میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا مودی ہٹلر بن کر سامنے آیا ہے 5 جنوری کو ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس ریلی میں شرکت کریں اور امن یکجھتی کا پیغام دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے