کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پانچ جنوری کو نکالی جانے والی کاروان دفاع و یکجہتی ریلی تیاریاں جاری پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کھوکھرا پار کا دورہ کیا، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو دیگر پی ٹی آئی خواتین کے ہمراہ زیرو پوائنٹ پر پہنچی تھی اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے 5 جنوری کو ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی اور 5 جنوری کو ریلی کی صورت میں پہنچے والے کاروان کے لئے گراؤنڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی پروگرام نہیں ملک کے دفاع کے خاطر ہم سب ایک ہیں، ہمیں ملک کے دفاع کی خاطر سارے اختلافات کو بھلانا ہوگا۔ ہمیں 5 جنوری کو دہشتگرد مودی کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کتنے سکون سے رہتی ہے، بڑی تعداد میں اقلیتی برادری اس ریلی میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا مودی ہٹلر بن کر سامنے آیا ہے 5 جنوری کو ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس ریلی میں شرکت کریں اور امن یکجھتی کا پیغام دیں۔
![]()