اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
![]()