Home / اہم خبریں / دنیا بھر میں کروڑوں ونڈو موبائل فون صارفین وہاٹس ایپ کی سہولت سے کل محروم ہوجائیں گے

دنیا بھر میں کروڑوں ونڈو موبائل فون صارفین وہاٹس ایپ کی سہولت سے کل محروم ہوجائیں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دنیا بھر میں کروڑوں صارفین پیغامات اور کالز کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں لیکن کل سے بہت سے صارفین اس ایپ کے استعمال سے محروم ہوجائیں گے۔ ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون استعمال کر رہے ہیں انہیں کل سے واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولیت دستیاب نہیں ہوگی۔ اس وقت مائیکرو سافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر یعنی آج رات 12 بجے کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے بعد اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔ علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز پر بھی کام کرنا بند کردے گا۔ ایسے اینڈ رائڈ فون صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے والا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروری سے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔ اسی طرح ایسے ایپل صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیں ملے گی۔ واٹس نے ونڈوز صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے واٹس ایپ کی چیٹ یعنی بات چیت کو کھونا نہیں چاہتے تو وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری کو ایکسپورٹ کرلیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے