Home / اہم خبریں / سال کے آخری روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ

سال کے آخری روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سال 2019 کے آخری روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 7 پیسے بہتری کے ساتھ 154.85 روپے پر رہا۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154.92 روپے تھی جو آج کم ہو کر 154.85 ہوگئی۔ کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے مطابق درآمدات کی طلب اور کارپوریٹ ادائیگیوں کے باوجود روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔ دن کے وقت روپے پر دباؤ قائم رہا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر روپے نے اپنی قدر مستحکم کرلی۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 154.92 تک گیا تاہم اختتام پر یہ 154.85 روپے پر واپس لوٹ آیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 154.70 خرید اور 155.00 روپے پر قائم رہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے