تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سال 2019 حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے اعداد و شمار سامنے لے آئی

سال 2019 حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے اعداد و شمار سامنے لے آئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) حریت کانفرنس کے رہنما عبدلحمید لون نے سال 2019 بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کے اعداد و شمار کے بارے میں آگاہ کردیا۔ سال 2019 میں بھارتی قابض افواج نے خواتین اور کم عمر بچوں سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ 2019 میں بھارتی قابض افواج نے 15 خواتین کو بیوہ کیا اور لگ بھگ 70 خواتین کی بے حرمتی کی گی۔ 64 بچوں کو یتیم کیا گیا۔ 2500 شہریوں کو بھارتی فوج نے وحشیانہ تشدد سے زخمی اور اپاہج کیا۔ 850 کشمیریوں کو پلیٹ گن کا نشانہ بناکر زخمی کیا گیا۔ جن میں 150 افراد ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔ 250 مکانات تباہ کئے گئے۔ 1100 گاڑیوں، موٹر سائیکل اور رکشوں کو بھارتی فوج نے تباہ کیا۔ سال 2019 میں 1005 مظاہرے کئے گئے ہیں۔ سال 2019 میں عاشورہ، عید میلادالنبی سمیت کئی مذہبی تقریبات کو بھارتی فوج نے منانے نہیں دیا اور جامع مسجد سری نگر سمیت کئی مساجد میں 19 مرتبہ نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔ سال 2019 میں انٹرنیٹ کی بندش اور سخت پابندیوں نے کشمیریوں کو سالہا سال پیچھے دھکیل دیا گیا، سال 2019 میں 5 اگست کے بعد 120 مقامی اخبارات اور رسالوں کی بندش سمیت پاکستان، ایران، ترکی اور ملائشیا کی ٹیلیویژن نشریات کو مکمل بند کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے