راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان ٹرائیبل ایریا میں دفعدار باڈر ملٹری پولیس سردار کاشف علی مزاری نے پولیٹیکل ایریا عربی ٹبہ سے لیکر تھانہ دولی تک میں عرب امارات کے شہزادے کی آمد پر تعینات کیئے گئے سیکورٹی اہلکاروں کو چیک کیا۔ باڈر ملٹری پولیس کے تھانہ چھوکھ مغل کے دفعدار سردار کاشف علی مزاری نے رسالدار بی ایم پی سردار معظم مسعود مزاری کے حکم پر عرب امارات کے شہزادے کی آمد پر فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دفعدار تھانہ مغل نے عربی ٹبہ سے تھانہ دولی تک پولیٹیکل ایریا میں تعینات کیئے گئے سیکورٹی اہلکاروں کو چیک کیا اور بی ایم پی کی طرف سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کی رپورٹ رسالدار بی ایم پی سردار معظم مسعود مزاری کو دی جس پر انہوں نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا رسالدار بی ایم پی نے عرب امارات کے شہزادے کی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور جملہ پہاڑی درے عربی ٹبہ کو جانے والے خارجی اور داخلی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح آئی جی پنجاب کے حکم اور آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر کی تاکید اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے 250 پولیس اہلکار ایس ایچ او روجھان انعام نبی بزدار کی قیادت میں باڈر ملٹری پولیس کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اس وقت پورے پولیٹیکل ایریا میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔
![]()