ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) حیسکو کی جانب سے ٹنڈو آدم سٹی کے فیڈر ٹی اے 1 پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا ہے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر پانی و بجلی اور حیسکو حکام کی جانب سے لاپرواہی برتنے پر نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹنڈو آدم میں حیسکو کی جانب سے فیڈر ٹی اے 1 جس میں بنگلہ روڈ، جوہرآباد، ڈوگر نگر، بسم اللہ کالونی، رحمان ٹاؤن، لائبہ ٹاؤن، ظہورکالونی، گلزارکالونی، گھڈپاڑہ، میواتی پاڑہ، خیر محمد گوٹھ اور دیگر علاقے شامل ہیں مزکورہ فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب معمولات زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں اکثر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بچے بوڑھے گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار رات کے وقت ہونے والی لوڈشیڈنگ سے جرائم میں شدید اضافہ ہورہا ہے بجلی سے چلنے والی مشینری کے ذریعےکام کرنے والے افراد کو شدید شکلات کا سامنا کرنا پڑا، متاثرہ صارفین کے مطابق ٹنڈو آدم حیسکو عموماً بجلی کا شٹ ڈاؤن بغیر اعلان کے ہی کیا کرتی ہے جسکے سبب صارفین کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے سارا دن بجلی بند رہنے کی وجہ سے راج گیری کا کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو بنا اجرت کے اپنے گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے بجلی کی بندش کی وجہ سے بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہے گئی ہیں انھوں نے الزام عائد کیا کہ لوڈ شیڈنگ کی بندش کے حوالے سے کوئی افسر یا اہلکار بتانے کو تیار نہیں ہے کہ بجلی کب بحال ہوگی کسی افسر کو یہی نہیں معلوم کہ بجلی بند کیوں ہوئی ہے کہتے ہیں کہ اوپر سے گئی ہے صارفین کا کہنا تھا کہ جب دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تو یہ اچانک بغیر اعلان کے بجلی بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حیسکو صارفین نے وفاقی حکومت، وفاقی وزیر پانی و بجلی، حیسکو چیف حیدرآباد سے ٹنڈو آدم میں حیسکو افسران کی مبینہ غفلت اور لاکھوں افراد کو مشکلات سے دو چار کرنے پر نوٹس لیں اور غفلت کے مرتکب افسران اور عملے کیخلاف کاروائی کی جاۓ۔
![]()