کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر مفتی نعیم کی خصوصی دعوت پر یورو ایشاء چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی کراٹے کاز ٹیم کے ہمراہ دارالعلوم جامعہ بنوریہ بہنچے اس موقع پر مفتی نعیم سمیت ادارے انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا پاکستانی ٹیم کے لئے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مفتی نعیم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ 22 ممالک سے مقابلے کرنے والی ٹیم نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا نوجوانوں کی کوششوں و کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنا بے حد ضروری ہے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملنا چاہیئے پاکستان کا نوجوان ہی پاکستان کی مضبوط بنیاد ہے نوجوانوں کا اپنے میڈل کشمیری بھائیوں کے نام کرنا قابل ستائش عمل ہے نوجوانوں کو مزید حکومتی سطح پر مواقع فراہم کیے جائیں 22 ممالک کے بعد نوجوانوں کے لیے ورلڈ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے بھی دعا کرتے ہیں دوسری جانب اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ مفتی نعیم کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر مفتی نعیم کا مشکور ہوں نوجوانوں کے لیے جیت کا مرحلہ نہایت ہی مشکل مرحلہ تھا ملک کو قوم کی دعاؤں کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے وطن کا پرچم سر بلند کیا کھیل کے حوالے سے بچپن سے ہی زاتی دلچسپی رہی ہے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں کراٹے بھی کھیل کا جز ہے تحریک انصاف کی حکومت میں کھیلوں کو فروغ دیا گیا ہر ممکن کوشش کریں گے ان نوجوانوں کو حکومتی سرپرستی ملے فلپائین کے بعد اب سنگاپور میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تیاری کررہے ہیں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنا سلور میڈل کشمیری بھائیوں کے نام کردیا ہے۔
![]()