تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان آئیں گے

بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان آئیں گے

نئی دلی(نوپ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی ویزا جاری کردیا گیا وہ آج پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی رکن اسمبلی اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 2 ہفتے کا ویزا جاری کردیا، سابق بھارتی کرکٹر عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 17 اگست کو پاکستان آئیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992کی فاتح کرکٹ ٹیم سمیت 3 بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا جن میں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو اور سنیل گواسکرکو شامل تھے جس پر تینوں کرکٹرز نے عمران خان کی طرف سے دعوت بھیجے جانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے بعد کپل دیو اور سنیل گواسکر کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرنا پڑی، انہوں نے نجی مصروفیات ظاہر کرکے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا تھا جو اب انہیں جاری کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے