Home / اہم خبریں / کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب آغاز کر دیا گیا- ڈی جی اے ایس ایف

کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب آغاز کر دیا گیا- ڈی جی اے ایس ایف

کراچی (نوپ نیوز) ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا ہے کہ لاہور کے بعد کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سسٹم کی تنصیب کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کنٹریکٹ جاری کر رہی ہے، اس کے علاوہ محفوظ ہوائی سفر کے لئے ایئر پورٹس کی سیکیورٹی پر مبنی جدید ہتھیاروں کا حصول بھی جاری ہے، اے ایس ایف سٹی کو ایک سال میں الاٹیز کے لئے رہائش کے قابل بنا دیں گے جبکہ موجودہ اراضی پر جلد ہی فیز ٹو کا اعلان بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی اے ایس ایف کے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے پلاٹس اور بنگلوز کی قرعہ اندازی کی تقریب سے بطور مہمان خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا کہ اے ایس ایف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اس منصوبے میں عام رہائشی سکیموں کی نسبت دو تہائی سے زائد اراضی کو اوپن رکھا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے