Home / اہم خبریں / سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی 93 سال کی عمر میں چل بسے

سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی 93 سال کی عمر میں چل بسے

نیو دہلی (نوپ نیوز) بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد 93 سال کی عمر میں چل بسے، رواں سال جون میں انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انکی سانس کی نالی میں انفیکشن بتایا تھا، واجپائی نے 1940 میں سیاست میں قدم رکھا تھا، 1942 کی بھارت چھوڑو تحریک میں پرجوش حصہ لیا،واجپائی نے 24 دن قید میں بھی گزارے،اٹل بہاری واجپائی پہلی مرتبہ 15 دن اور دوسری مرتبہ 5 سال بھارت کے وزیر اعظم رہے، واجپائی نے بطور بھارتی وزیر اعظم 1999 اور 2003 میں پاکستان کے ساتھ مراسم بڑھانے کےلئے تاریخی دورے کیے، واجپائی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں تھے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والے 93 سالہ اٹل بہاری واجپائی آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)میں چل بسے ہیں۔ رواں سال جون میں انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نےان کی سانس کی نالی میں انفیکشن بتایا، اس کے ساتھ ہی ان کے گردوں سے متعلق بھی بیماری کی تشخیص کی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے، بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور یونین کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی ان کی صحت کا حال پوچھنے اسپتال پہنچے تھے۔ واضح رہے اٹل بہاری واجپائی نے 1940 میں سیاست میں قدم رکھا تھا، 1942 کی بھارت چھوڑو تحریک میں پرجوش حصہ لیا، تحریک کی شدت کو دیکھ کر تحریک کے شرکا کو پکڑا جانے لگا تو یہ بھی گرفتار ہو گئے اور انہیں 24 دنوں کی قید بھگتنی پڑی۔ اٹل بہاری واجپائی دو مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہے۔ پہلی مرتبہ 16 مئی 1996 سے یکم جون 1996 یعنی 15 دن کے وزیر اعظم رہے۔ دوسری مرتبہ 19 مارچ 1998 سے 22 مئی 2004 تک وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ واجپائی ملک کے صف اول کے سیاسی رہنما کے ساتھ ہندی کے عمدہ شاعر بھی ہیں۔ سیاسی مصروفیات میں بھی انہوں نے شاعری کو اپنے سینے سے لگائے رکھا۔ واجپائی جنہیں اعتدال پسند قائد کہا جاتا ہے انہوں نے اپنی شاعری میں بھی اپنے ان جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ اپنے طویل سیاسی سفر میں واجپائی نے وقت کے ہر سلگتے مسئلے پر نظمیں کہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے