Home / اہم خبریں / جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام بھی تحریک انصاف کی حکومت میں ہو کر ہی رہیگا۔ جہانگیر خان ترین کی اسلام آباد میں ایم پی اے نیازحسین خان گشکوری سے گفتگو

جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام بھی تحریک انصاف کی حکومت میں ہو کر ہی رہیگا۔ جہانگیر خان ترین کی اسلام آباد میں ایم پی اے نیازحسین خان گشکوری سے گفتگو

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) منتخب عوامی و جمہوری حکومت کی ایک ماہ میں رخصتی کے خواب دیکھنے والے شکست خوردہ لیڈر 5 سال صبر کریں۔ 2023 تک عمران خان وزیراعظم رہیں گے۔ انتشار احتجاج وفسادات کی منفی سیاست کو غیور وباشعور قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ معیشت تیزی سے استحکام کی طرف گامزن ہے فروری تک ڈالر 100 روپے تک آجائے گا اور مہنگائی بھی ختم ہوجائے گی۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے وعدے کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ پنجاب میں گڈ گورننس میرٹ معیار وشفافیت کے سنہرے دور کے آغاز کیلئے بیوروکریسی میں تبدیلیاں کی ہیں۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا و بنیادی سہولیات دہلیز پر پہنچانا مشن و ایجنڈہ ہے پاکستان کو مدینہ طرز ریاست و قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنا کر ہی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے اسلام آباد میں ایم پی اے نیازحسین خان گشکوری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ ملت اسلامیہ کے متحد و متفق رہنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی و مضبوطی اور استحکام کے مخالف عناصر کو ہر مقام پر ہزیمت و مایوسی کا سامنا کرنا ہوگا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔ پی آئی سی واقعہ میں ملوث وکلاء کو جیل بھیج دیا گیا ہے مزید کی شناخت جاری ہے حکومت کو غیر مستحکم کرنے و مائنس ون کی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ عمران خان 2023 تک وزیراعظم رہیں گے انہوں نے کہا ہم عوام کا معیار زندگی بلند کرنے و سہولیات دہلیز پر پہنچانے کا مشن و ایجنڈہ لے کر نکلے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام بھی تحریک انصاف کی حکومت میں ہو کر ہی رہیگا اس موقع پر وزیر مملکت ہاؤسنگ ڈاکٹر شبیر علی قریشی بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے