تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سانحہ تیز گام میں شہداء کا سلسلہ جاری، زخمی ہونے والا میرپورخاص کا ایک اور نوجوان شہید ہوگیا، میرپورخاص کے شہداء کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ مزید 8 افراد لاپتہ ہیں

سانحہ تیز گام میں شہداء کا سلسلہ جاری، زخمی ہونے والا میرپورخاص کا ایک اور نوجوان شہید ہوگیا، میرپورخاص کے شہداء کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ مزید 8 افراد لاپتہ ہیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سانحہ تیز گام میں شہداء کا سلسلہ جاری، زخمی ہونے والا میرپورخاص کا ایک اور نوجوان شہید ہوگیا، میرپورخاص کے شہداء کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ مزید 8 افراد لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ تيز گام میں شدید زخمیوں میں شامل مزید ایک نوجوان شہید ہوگیا ہے۔ میرواہ گورچانی روڈ پر گوٹھ حسن علی رند کا رہائشی 22 سالہ یاسر ولد یعقوب آرائیں شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھا نوجوان سانحہ تیز گام میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ نوجوان یاسر آرائیں رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شہید کا جسد خاکی شام تک میرپورخاص پہنچ جائے گا۔ جنازہ نماز شام پانچ بجے گاؤں حسن علی رند نزد دولت لغاری میں ادا کی جائے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے