کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماؤ و سینئر نائب صدر کراچی ریجن حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے سندھ کے خادم اعلیٰ کی خدمت کا حساب دے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی اپنی کارکردگی خود پی پی کے لیے باعث شرم ہے۔ ایک لیڈر کو ڈاکٹر عدنان چاہیئے تو دوسرے کو علاج کے لیے ڈاکٹر عاصم۔ پی پی کی حکومت نے سندھ کی عوام کو ایڈز ٹی بی اور کتوں کا تحفہ دیا سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کے چہروں کے پیچھے پی پی کے سیاہ کارنامے چھپنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی صوبائی حکومت کی ناکامی ہے ہم افسران اور بیورو کریسی کو غلام بنانے کی ذہنیت کو عوام کی طاقت سے تبدیل کریں گے۔ سندھ حکومت نے سندھ میں ایک معیاری ہسپتال نہیں بنایا جہاں اپنا زرداری صاحب کا علاج کرواسکیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیاسی طریقہ کار ایک ہے دونوں سیاسی جماعتوں نے چاروں ہاتھ پیروں سے عوام کو لوٹا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہوگا آج تحریک انصاف کی حکومت میں کرپٹ حکمرانوں کی احتساب سے چیخیں نکل رہی ہیں جو اب سندھ سے راولپنڈی تک سنائی دی جائینگی۔
![]()