تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پی ایس 130 مسائل کا شکار، ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں، محلے گلیاں جوہڑوں میں تبدیل، سیوریج کا پانی جگہ جگہ رہائشیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی پی ایس 130 مسائل کا شکار، ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں، محلے گلیاں جوہڑوں میں تبدیل، سیوریج کا پانی جگہ جگہ رہائشیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے اپنے حلقے پی ایس 130 کے سیوریج کے مسائل سے متعلق کہا کہ حلقہ پی ایس 130 بیشتر مسائل کا شکار ہے جس میں سیوریج کا بوسیدہ نظام اولین سطح پر ہے حلقے میں ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہے، حلقہ پی ایس 130 میں سیوریج کا انتہائی ناقص نظام ہے سڑکیں محلے اور گلیاں جوہڑوں میں تبدیل ہو رہی ہیں حلقے میں سیوریج کا جگہ جگہ پانی رہائشیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے، فائیو سٹار چورنگی سے سخی حسن کے مقام پر واقعہ شادی ہال کے باہر سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کی روانگی کے باعث سیوریج کی لائین ٹوٹ جاتی ہیں جن کی سالوں سال مرمت نہیں ہوتی، شادی ہال مالکان کئی بار علاقہ ڈی ایم سی میں شکایات درج کرواچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں کی جاتی علاقوں میں بیشتر گٹر ایسے ہیں جن پر ڈھکن موجود نہیں ہیں، کراچی کا بلدیاتی نظام بنیادی طور پر کرپٹ ہوگیا ہے نکاسی آب چوپٹ کرنے میں سندھ حکومت کا بڑا کردار ہے بلدیاتی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے میں بلدیاتی نمائندے اور سندھ حکومت ذمہ دار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے