کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں چیف پٹرن پاکستان پیرا تائیکوانڈو ونگ پی ٹی ایف کے صدر ذیشان الطاف لوہیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں پہلی مرتبہ معذور افراد کے لیے 14 اور 15 دسمبر کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں تیسری تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد حصہ لیں گے جس کا فائنل 15 دسمبر کو نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان پریذیڈنٹ پیرا تائیکوانڈو ونگ آف پی ٹی ایف گرینڈ ماسٹر نجم خان کی قیادت بین الاقوامی سطح پر اس سے پہلے بھی پاکستان کے معذور افراد کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں، چیف پیٹرن ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ تائیکوانڈو ایک کورین کھیل ہے جو دنیا کے 12 ممالک میں کھیلا جاتا ہے یہ کھیل نارمل اور معذور افراد کو ذہنی اور جسمانی نشونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تائیکوانڈو چیمپئن شپ کروانے کا مقصد اسپیشل بچوں کی ذہنی اور جسمانی پرورش کرنا اور زندگی کے مشکل محاذ پر لڑنے کا حوصلہ دینا ہے، پریس کانفرنس کے اختتام پر چیف پٹرن زیشان الطاف لوہیا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن میں شامل فرحان عسی پٹرن سجاس، شہزاد میمن کوآرڈینیٹر وزیراعلی سندھ، قاسم نوید، امتیاز خان فاران صدر کراچی پریس کلب، محمد امان چیئرمین اسپیشل ایجوکیشن کمیٹی، محفوظ الحق وائس پریزیڈنٹ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن شامل تھے۔
![]()